وہ سارے سَمے جو بیت گئے -کیا ہار گئے ، کیا جیت گئے………..سلیم کوثر.

وہ سارے سَمے جو بیت گئے -کیا ہار گئے ، کیا جیت گئے
جتنے دکھ سکھ کے ریلے تھے – ہم سب نے مل کر جھیلے تھے
اب شاید کچھ بھی یاد نہیں – کبھی وقت ملا تو سوچیں گے
آپس کے پیار گھروندوں کو – گُڑیوں کے کھیل کھلونوں کو
گیتوں سے مہکتی کیاری کو – آنگن کی پھل پُھلواری کو
دھرتی پر امن کی خواہش کو – موسم کی پہلی بارش کو
کن ہاتھوں نے بے حال کیا – کن قدموں سے پامال ہوئے
وہ سارے سَمے جو بیت گئے – مل جُل کر کتنے سال ہوئے
یہ سال ، مہینے ، دن ، گھڑیاں – ہم سب سے آگے نکل گئے
ہم جیون رتھ میں جُڑے ہوئے – کبھی سنبھل گئے ، کبھی پھسل گئے
دامن میں صبر کی مایا ہے – کچھ آس امید کی چھایا ہے
ہر راہ میں کانٹے پڑے ہوئے – ہر موڑ پہ دکھ ہیں کھڑے ہوئے
ہم بڑے ہوئے
اب لوری پاس نہیں رہتی -ہمیں نیند کی آس نہیں رہتی
مری بات سنو !!!
جب ہاں انکار میں لپٹی ہو – تصویر غبار میں لپٹی ہو
کہیں رشتے ٹوٹنے والے ہوں – یا اپنے چھوٹنے والے ہوں
جب ہر جانب دیواریں ہوں – اور پاؤں پڑی دستاریں ہوں
جب سچی بات پہ ہاتھ اُٹھیں – پھر اُٹھنے والے ہاتھ کٹیں
جب جھوٹ سے اصل بدل جائے – انصاف کی شکل بدل جائے
جب امن کی راہ نہ ملتی ہو – اور کہیں پناہ نہ ملتی ہو
کہیں ظلم کی آری چلتی ہو – اور دلوں میں نفرت پلتی ہو
کانٹون سے بھرے جنگل میں اگر – رنگوں کی سواری جلتی ہو
ایسے میں لہُو کی خوشبو سے- مَن پھلواری مہکا دینا
جہاں جیون سُر خاموش ہوں تم – آواز کے دیپ جلا دینا
جب سچ باتوں پر ہاتھ اُٹھیں – تم اپنا ہاتھ اُٹھا دینا !
جب کوئی نئی دیوار گرے – تم آنچل کو لہرا دینا
اور تِیرہ شَبی کے دامن میں – اِک ایسی آگ لگا دینا
جو نئی سحر کی آمد تک – اس دھرتی کی پیشانی سے
تاریکی کو بے دخل کرے – اور اندھیاروں کو قتل کرے
وہ سارے سَمے جو بیت گئے
کیا ہار گئے کیا جیت گئے
ہم سب نے مل کر جھیلے تھے !!
Enhanced by Zemanta
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s